جنرل راحیل شریف کو مارشل لاءلگانے کی دعوت دیدی گئی
پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع اور اُنہیں قائل کرنے کی کوششوں کے بعد اب ملک میں مارشل لاءلگانے کی دعوت دیدی گئی اور اس ضمن میں کراچی میں بینرز بھی لگادیئے گئے ،یہ دعوت’ مووآن پاکستان ‘نامی سیاسی جماعت نے دی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی سڑکوں پر لگے پولزکیساتھ جگہ جگہ سبز بینرزلگائے گئے ہیں جن پرتحریر ہے کہ جانے کی باتیں ۔ ۔ ۔ ہوئیں پرانی”خدا کیلئے ! اب آجاﺅ۔۔۔“
مووآن پاکستان کے چیف سنٹرل آرگنائزر پاکستان علی ہاشمی نے روزنامہ پاکستان کو بتایاکہ مدت ملازمت میں توسیع کیلئے شروع کی گئی مہم کے سلسلے کی اگلی کڑی ہے ، پوری قوم پاکستان کے سیاسی نظام سے اکتاچکی ہے اور راحیل شریف ہی آخری امید ہیں ، اُنہیں دعوت دی ہے کہ ملک کا انتظام سنبھال لیں ۔ اُنہوں نے بتایاکہ یہ مہم ملک بھر میں شروع کی گئی ہے اور جلدہی پوسٹرزدیگر بڑے شہروں میں بھی دکھائی دیں گے ۔
یادرہے کہ جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت سے متعلق افواہیں اور تبصرے شروع ہوئے تو پاک فوج نے واضح کیاتھاکہ راحیل شریف ملازمت میں توسیع میں دلچسپی نہیں رکھتے اورپھرایک تحریک شروع کی گئی تھی جس میں جنرل راحیل شریف سے اپیل کی گئی تھی کہ ’جانے کی باتیں جانے دیں ‘ اور اب نئی مہم کے پوسٹرلگادیئے گئے ۔
Comments
Post a Comment