Posts

Showing posts with the label pakistan news

کراچی کپاس کی فی من قیمت رواں سیزن کی بلند ترین سطح پر

Image
کراچی...کپاس کی فی من قیمت 200 روپے اضافے سے رواں سیزن کی بلند ترین سطح 6 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی ۔ پنجاب میں کپاس کی فی من قیمت 200 روپے اضافے سے رواں سیزن کی بلند ترین سطح 6500 روپے ہوگئی جبکہ سندھ میں کپاس کی فی من قیمت 100 روپے اضافے سے 6400 روپے تک پہنچ چکی ہے ۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ میں بارشوں کی غلط پیش گوئی نے کپاس کی قیتموں کو بڑھنے میں مدد فراہم کی ۔ کیوں بارشوں کے باعث کپاس کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا،،دوسری طرف چین ، بھارت اور امریکا میں کاٹن کی طلب میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے ۔ واضح رہے کہ   2013 کے بعد سے اب تک کاٹن کی قیمتوں میں اتنا زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ محمد عرفان اعوان

جنرل راحیل شریف کو مارشل لاءلگانے کی دعوت دیدی گئی

Image
پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع اور اُنہیں قائل کرنے کی کوششوں کے بعد اب ملک میں مارشل لاءلگانے کی دعوت دیدی گئی اور اس ضمن میں کراچی میں بینرز بھی لگادیئے گئے ،یہ دعوت’ مووآن پاکستان ‘نامی سیاسی جماعت نے دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی سڑکوں پر لگے پولزکیساتھ جگہ جگہ سبز بینرزلگائے گئے ہیں جن پرتحریر ہے کہ جانے کی باتیں ۔ ۔ ۔ ہوئیں پرانی”خدا کیلئے ! اب آجاﺅ۔۔۔“ مووآن پاکستان کے چیف سنٹرل آرگنائزر پاکستان علی ہاشمی نے روزنامہ پاکستان کو بتایاکہ مدت ملازمت میں توسیع کیلئے شروع کی گئی مہم کے سلسلے کی اگلی کڑی ہے ، پوری قوم پاکستان کے سیاسی نظام سے اکتاچکی ہے اور راحیل شریف ہی آخری امید ہیں ، اُنہیں دعوت دی ہے کہ ملک کا انتظام سنبھال لیں ۔ اُنہوں نے بتایاکہ یہ مہم ملک بھر میں شروع کی گئی ہے اور جلدہی پوسٹرزدیگر بڑے شہروں میں بھی دکھائی دیں گے ۔  یادرہے کہ جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت سے متعلق افواہیں اور تبصرے شروع ہوئے تو پاک فوج نے واضح کیاتھاکہ راحیل شریف ملازمت میں توسیع میں دلچسپی نہیں رکھتے اورپھرایک تحریک شروع کی گئی تھی جس میں جنرل راحیل ...