کراچی کپاس کی فی من قیمت رواں سیزن کی بلند ترین سطح پر




کراچی...کپاس کی فی من قیمت 200 روپے اضافے سے رواں سیزن کی بلند ترین سطح 6 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی ۔ پنجاب میں کپاس کی فی من قیمت 200 روپے اضافے سے رواں سیزن کی بلند ترین سطح 6500 روپے ہوگئی جبکہ سندھ میں کپاس کی فی من قیمت 100 روپے اضافے سے 6400 روپے تک پہنچ چکی ہے ۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ میں بارشوں کی غلط پیش گوئی نے کپاس کی قیتموں کو بڑھنے میں مدد فراہم کی ۔ کیوں بارشوں کے باعث کپاس کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا،،دوسری طرف چین ، بھارت اور امریکا میں کاٹن کی طلب میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے ۔ واضح رہے کہ  2013 کے بعد سے اب تک کاٹن کی قیمتوں میں اتنا زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

محمد عرفان اعوان

Comments

Popular posts from this blog

µTorrent APK for Android Latest

Controversial Cyber Crime Bill Approved In Pakistan